160713204541 boris johnson  640x360 epa nocredit

برطانوی وزیراعظم نے انگلینڈ میں دوبارہ لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا اعلان

ویب ڈیسک (لندن ):برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے انگلینڈ میں دوبارہ لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا اعلان کردیا،کل سے فروری کے وسط تک پرائمری اور سکینڈری اسکولوں کو دوبارہ بند رکھا جائے گا۔ نئی پابندیاں مارچ میں نافذ اقدامات سے بھی زیادہ سخت ہوں گی۔

لوگ صرف اسی صورت میں گھروں سے باہر نکل سکیں گے جب بہت زیادہ ضروری ہو،مخصوص مشروبات ٹیک آوے کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔

مزید پڑھیں:  غزہ میں بمباری سے عمارتیں ملیا میٹ ،80افراد ملبے تلے دب گئے

بورس جانسن نے کہا کہ کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، نئے قسم کے کورونا وائرس پر قابو نہیں پایا جاسکا، جتنا ممکن ہو لوگ گھروں سے کام کریں،کورونا سے برطانیہ میں مزید 400 اموات کے بعد مجموعی تعداد 75 ہزار سے بھی زیادہ ہوگئی ہے ایک ہی روز میں مزید 58 ہزار سے زائد نئے کیسز بھی رپورٹ ہو گئے۔

مزید پڑھیں:  قتل کی سازش، گرپتونت سنگھ نے بھارتی حکومت کے خلاف مقدمہ کردیا

دوسری جانب اسکاٹ لینڈ میں آج رات بارہ بجے سے دوسری بار مکمل لاک ڈاؤن نافذ ہو جائے گا۔