health

خیبرپختونخوا میں صحت کے شعبے میں بڑی پیش رفت اور اہم مفاہمتی یادداشت پر دستخط

ویب ڈیسک (پشاور): خیبرپختونخوا میں صحت کے شعبے میں بڑی پیش رفت اور اہم مفاہمتی یادداشت پر دستخط ، باچہ خان میڈیکل کمپلیکس اور خیبر میڈیکل یونیورسٹی انسٹیوٹ کے مابین مفاہمتی یادداشت پر پارلیمنٹ ہاؤس میں دستخط، باچہ میڈیکل کمپلکس خیبر میڈیکل یونیورسٹی انسٹیٹوٹ کے طلبہ کو ٹریننگ سہولیات فراہم کرے گا، طلبہ کو نرسنگ، ڈینٹل ٹیکنالوجی، انیستھزیا، ریڈیالوجی اور میڈیکل لیباٹری ٹیکنالوجی اور امراض چشم کے شعبوں میں ٹریننگ دی جائے۔

اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور چئیرمین سینٹ صادق سنجرانی سمیت ارکان قومی اسمبلی موجود، مفاہمتی یادداشت پر رجسٹرار خیبر میڈیکل یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ اور باچہ خان میڈیکل کمپلیکس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے دستخط کیے، دونوں طبی اداروں کے مابین مفاہمتی یادداشت 30 سال کے لیے قابل عمل ہوگی، اسپیکر قومی اسمبلی نے باچہ خان میڈیکل کالج اور خیبر میڈیکل یونیورسٹی انسٹیوٹ کے مابین مفاہمتی یادداشت کو خوش آئند قرار دیا، دونوں طبی اداروں کے مابین یادداشت سے میڈیکل کے طلبا کو بہترین طبی تربیت حاصل کرنے کے مواقع حاصل ہوں گے، اسد قیصر نے مزید کہا کہ عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق طبعی شعبہ میں تربیت کلیدی اہمیت کی حامل ہوتی ہے۔ موجودہ حکومت صحت کے شعبے کی ترقی اور عوام کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے۔ خیبر پختونخواہ میں صحت کارڈ کا اجراہ اور ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے عوام سے کیے گئے وعدے کا ثبوت ہے۔

مزید پڑھیں:  کیپٹل میٹروپولیٹن کا مالی بحران سنگین، تنخواہوں کی ادائیگی مشکل