00000

کوئٹہ :حکومت اوردھرنا مظاہرین کےمذاکرات کامیاب، شہداکی تدفین آج دس بجےہوگی

ویب ڈیسک (کوئٹہ)وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ آج صبح کوئٹہ جائیں گے،ہزارہ برادری کے دھرنے میں منتظمین سے حکومتی ٹیم کے مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں، دھرنے میں شریک شہدا کے ورثا نےتدفین کی اجازت دے دی، منتظمین نے پورے ملک میں دھرنے ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

حکومت اور شہدا کمیٹی کے درمیان مذاکرات کی کامیابی کے بعد ملک بھر میں جاری دھرنے ختم کردیئے گئے ہیں۔ اسلام آباد میں جاری دھرنا بھی پانچویں روز ختم کردیا گیا۔

مزید پڑھیں:  علی امین گنڈا پور افغان صوبے کے گورنر لگتے ہیں، گورنرفیصل کنڈی

ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں شہدا کی تدفین کے ساتھ ہی وزیر اعظم اور آرمی چیف کوئٹہ پہنچیں گےوزیر اعظم اور آرمی چیف گورنر ہاؤس بلوچستان میں شہدا کے لواحقین سے اظہار تعزیت کریں گے ۔

دوسری طرف ترجمان مجلس وحدت مسلمین نے کہا ہے کہ ہم شہدائے مچھ کے لواحقین کے ساتھ کھڑے تھے لواحقین شہدائے مچھ کمیٹی نے مذاکرات کی کامیابی کے بعد دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا ہے لواحقین شہدائے مچھ کمیٹی کے فیصلے کی تائید اور حمایت کرتے ہیں شہدائے مچھ کے لواحقین کے مطالبات کی منظور ی کے بعد ملک بھر میں جاری دھرنوں کو ختم کرتے ہیں شہدائے مچھ کے بے گناہ اور معصوم خون نے پوری پاکستانی قوم کو ایک مرتبہ پھر سے دہشتگردی کے خلاف متحد کیا ہے انشاءاللہ شہدائے مچھ کا لہو پاکستان میں داعش اور دہشگردی کے خاتمے کا سبب بنے گا۔

مزید پڑھیں:  قومی اسمبلی سے پاکستان تحریک انصاف کا وجود ختم