2078922 vote 1599736332 435 640x480 1

خیبر پختونخوا میں ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ سٹیشنز کی تفصیلات جاری

ویب ڈیسک (پشاور)خیبر پختونخوا میں ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ سٹیشنز کی تفصیلات جاری کر دئیے گئے ۔ الیکشن کمیشن پشاورکے مطابق این اے 45 میں ٹوٹل رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد ایک لاکھ 80 ہزار 941 ہے۔حلقے میں خواتین ووٹرز کی تعداد 77 ہزار جبکہ مرد ووٹرز کی ایک لاکھ تین ہزار سے زیادہ ہے۔ این اے 45 کرم میں مجموعی طور پر 135 پولنگ اسٹیشن قائم کئے جائیں گے، حلقے میں 26 پولینگ اسٹیشن مرد، 26 خواتین جبکہ 83 مشترکہ ہونگے۔حلقے میں 19 فروری کو ضمنی انتخابات ہونے جارے ہیں۔

مزید پڑھیں:  لاہورجلسہ آئین و قانون کی بالادستی کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا، وزیراعلی

الیکشن کمیشن رپورٹ کے مطابق حلقہ پی کے 63 میں رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد ایک لاکھ 52 ہزار 364 ہیں،حلقے میں 84 ہزار 959 مرد ووٹرز اور 67 ہزار 405 خواتین ووٹرز رجسٹرد ہیں، پی کے 63 میں انتخابات کیلئے 102 پولینگ اسٹیشن قائم کر دیا گیا، حلقے میں مردوں کیلئے 52، خواتین کیلئے 47 جبکہ تین مشترکہ پولنگ اسٹیشن قائم کئے جائیں گے،حلقے میں 57 پولنگ اسٹیشن حساس قرار دئے گئے ہیں، ضمنی انتخابات 19 فروری کو ہونگے۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا میں 90 فیصد ہاﺅسنگ سوسائٹیزغیر قانونی ہیں، محکمہ بلدیات