sa

پشاور:محکمہ سیاحت کی جانب سے سال کا ساتواں سرمائی فیسٹیول مالم جبہ میں جاری

ویب ڈیسک (پشاور): محکمہ سیاحت کی جانب سے سال کا ساتواں سرمائی فیسٹیول مالم جبہ میں جاری، فیسٹیول میں سکی کے 120 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں، ھوم رن سنو گیم 19 ممالک میں کھیلا جاتا ہے، مالم جبہ سکی ریزارٹ پاکستان بھر میں سکی اور دیگر برف پر کھیلی جانے والے کھیلوں کے لئے نہایت موزوں ہے۔

مزید پڑھیں:  لیجنڈری صوفی گلوکارہ عابدہ پروین سے بھارتی گلوکار سلیم مرچنٹ کی ملاقات

محکمہ سیاحت کی جانب سے سوات کے پر فضا سیاحتی مقام گبین جبہ میں بھی خصوصی تہوار کا اہتمام کیا گیا ہے، ہوم رن سکی مقابلوں میں آسٹریا، امریکہ، چیک ریپبلک، پولینڈ اور سویڈزرلینڈ سمیت کئی غیر ملکی کھلاڑی شریک ہیں، محکمہ سیاحت کی جانب سے مارچ میں ڈیرہ جات فیسٹیول کا اہتمام کیا گیا ہے، سیاحت کو فروغ دینے اور سیاحتی مقامات تک آسان رسائی کے لئے انفراسٹرکچر کو بہتر کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  کیپٹل میٹروپولیٹن کا مالی بحران سنگین، تنخواہوں کی ادائیگی مشکل