ویب ڈیسک (پشاور):سینٹ انتخابات/ حکمران جماعت پی ٹی آئی کے 14 امیدواروں نے کاغذات جمع کرادئے، جماعت اسلامی کی جانب سے تاحال کسی امیدوار نے کاغذات جمع نہیں کئے، پاکستان مسلم لیگ ن کے تین، عوام نیشنل پارٹی کےدو امیدواروں نے کاغذات جمع کرادئے ہیں۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے تین، جے یو آئی کے پانچ کے امیدواروں نے کاغذات جمع کئے، پاکستان پیپلز پارٹی کے دو امیدوار بھی میدان میں اترنے کیلئے تیار، کاغذات جمع کرادئے، آزاد امیدوار نصراللہ خان نے دو جبکہ آزاد امیدوار ملک نجیب اللہ نے ایک نشست کیلئے کاغذات جمع کئے ہیں۔