l 307156 101920 updates

عمران خان وعدے کے پکے ہیں۔ افتخار خان مہمند

ویب ڈیسک (پشاور): پاکستان تحریک انصاف کے رہنما افتخار خان مہمند کی پریس کانفرنس، افتخار خان مہمند نے پریس کانفرنس میں کہا کہ دیانت دار اور ایماندار قیادت کی بنا پر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی، عمران خان وعدے کے پکے ہیں، 2018 کے عام انتخابات میں مجھے ٹکٹ نہیں دیا گیا تھا، یہ وعدہ کیا گیا کہ سینٹ کے انتخابات میں ٹکٹ دینگے، عمران خان نے اپنے ویڈیو پیغام میں انہیں ٹکٹ دینے کا وعدہ کیا تھا، مہمند قوم نے پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کی عام انتخابات میں بھرپور حمایت کی، سینٹ کے انتخابات میں ٹکٹ کا وعدہ عمران خان نے کیا تھا، عمران خان سے اپیل اور نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہیں، پارلیمانی بورڈ بھی اس صورت حال کا نوٹس لے، وعدے کے باوجود ٹکٹ نہ دینے کے فیصلے پر میں حیران ہوں، کون سی رکاوٹ ہے کہ ٹکٹ سے محروم رکھا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  ہسپتالوں نے ادویات خریداری کےلئے مستقل بجٹ مانگ لیا