gn

پشاور:پولیس کی ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈائون، 32 افراد گرفتار

ویب ڈیسک (پشاور): خیںبر پختونخواہ پولیس کا ضلع بھر میں شادی بیاہ کی خوشیوں میں ہوائی فائرنگ کرنے والے افراد کے خلاف کریک ڈائون، تفصیلات کے مطابق خوشی کے موقع پر ہوائی فائرنگ کرنے والے 32 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

مزید پڑھیں:  علی امین گنڈا پور افغان صوبے کے گورنر لگتے ہیں، گورنرفیصل کنڈی

پولیس کے مطابق کاروائی کے دوران اسلحہ اور آتش بازی کا سامان بھی برآمد کر لیا گیا، کاروائیاں شہر کے مختلف تھانہ جات کی حدود میں کی گئی، گرفتار افراد سے 12 عدد پستول،1عدد کلاشنکوف برآمد کر لی ہے، گرفتار افراد کے خلاف مختلف تھانہ جات میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا کو وفاق سے فنڈز کی فراہمی شروع، مشیر خزانہ نے تصدیق کر دی