Untitled 1 123

وزیر اعلی خیبر پختونخوا کی زیر صدارت پشاور ریجن کے ترقیاتی منصوبوں اور عوامی مسائل کے حوالے سے دوسرا اجلاس

ویب ڈیسک (پشاور):وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کی زیر صدارت پشاور ریجن کے ترقیاتی منصوبوں اور عوامی مسائل کے حوالے سے دوسرا اجلاس۔

پشاور ریجن کے ممبران صوبائی اسمبلی کے علاوہ صوبائی محکموں اور وفاقی اداروں کے اعلی حکام کی شرکت، گذشتہ اجلاس میں پشاور ریجن کے ترقیاتی منصوبوں اور عوامی مسائل کے حل کے لئے جاری کردہ احکامات پر عملدرآمد کا جائزہ۔

بریفنگ دی گئی کہ گذشتہ اجلاس میں پشاور ریجن میں ترقیاتی منصوبوں اور عوامی مسائل سے متعلق 37 مختلف احکامات جاری کئے گئے تھے، 16 احکامات پر سو فیصد عملدرآمد ہوگیا ہے، 17 پر پیشرفت جاری ہے جبکہ چار پر عملدرآمد تاخیر کا شکار ہے۔

وزیر اعلی محمود خان نے ہدایت کی کہ پشاور اور گردونواح کے تمام خستہ حال سکولوں کی دوبارہ تعمیر کے لئے متعلقہ ایم پی ایز کی مشاورت سے جلد منصوبہ تیار کیا جائے، تمام محکمے اپنے تمام نئے منصوبوں کی فیزیبلٹی اس سال جون تک ہر صورت مکمل کریں، سرکاری حکام عوامی مسائل کے بروقت حل کے لئے منتخب عوامی نمائندوں کے ساتھ قریبی روابط قائم کریں، متعلقہ منتخب عوامی نمائندوں کی طرف سے نشاندہی کردہ عوامی مسائل کے حل کے لئے سنجیدہ اقدامات کریں، رواں موسم کے بھل صفائی مہم کے دوران نہروں کے ملبے کو ٹھکانے لگانے کا مناسب انتظام کیا جائے، پشاور ریجن میں بھل صفائی مہم کی مانیڑنگ اینڈ ایوالویشن رپورٹ پیش کی جائے۔

مزید پڑھیں:  تخت بھائی :پولیس کانسٹیبل ٹریفک حادثے میں جاں بحق
مزید پڑھیں:  لبنان میں پیجر دھماکوں کے بعد تائیوان اور ہنگری آمنے سامنے

پیسکو حکام آنے والے موسم گرما میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کو کم سے کم کرنے کے لئے مناسب اقدامات اٹھائیں، ٹرانسفارمر جلنے کی صورت میں 24 گھنٹوں کے اندر نئے ٹرانسفارمر کی تنصیب کو یقینی بنایا جائے، پشاور میں صفائی کے کاموں کے لئے پی ڈی اے ، ڈبلیو ایس ایس پی اور ٹی ایم ایز کے دائرہ کار کا واضح تعین کیا جائے، پشاور میں صفائی کی صورتحال کو بہتر اور تجاوزات کے خلاف آپریشن کو تیز کیا جائے، اجلاس میں صوبائی دارالحکومت پشاور میں بلڈنگ بائی لاز پر موثر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لئے اسٹیرنگ کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ۔