862245 095827 updates 1

خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی صوبہ بھرمیں ملاوٹ مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن

ویب ڈیسک (پشاور) خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی کا کریک ڈاؤن، 1500 کلو مضر صحت اشیاء خوردنوش برآمد کر کے 7 یونٹس سیل کر دئیے گئے ہیں۔

دوسری جانب فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے نوشہرہ میں کاروائی کر کے 720 کلو زائد المعیاد ڈرائی فلیوبرآمد کر لیا ہے، زائد المعیاد فلیو برآمد ہونے پر گودام کو سیل کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر سوات میں بیکری سمیت تین پروڈکشن یونٹس سیل کر دئیے۔

مزید پڑھیں:  جعلی حکومت مجوزہ آئینی ترامیم سے جمہوریت پر حملہ آور ہے، بیرسٹر ڈاکٹرسیف

خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائی کرتے ہوئےاپر دیر میں انسپکشن کے دوران 300 کلو سے زائد چائنہ سالٹ اور غیر معیاری مصالحہ جات برآمد کئے۔

ڈائریکٹر آپریشنز کا کہنا ہے ہنگو میں کاروائی کے دوران 140 کلو سے زائد مردہ چکن برآمد کئے۔

کاراوائی کے دوران ضلع خیبر میں حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر ایک ہوٹل سیل کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  علی امین گنڈا پور افغان صوبے کے گورنر لگتے ہیں، گورنرفیصل کنڈی

ممنوع چائنہ سالٹ اور زائد المعیاد اشیاء کے استعمال پر تحصیل نورنگ میں دو پروڈکشن یونٹس سیل، کوہاٹ میں کاروائی کے دوران 200 لیٹر ملاوٹ شدہ دودھ کو تلف کردیا گیا۔

ڈی جی فوڈ سیفٹی اتھارٹی کا کہنا ہے کہ صوبے بھر میں ملاوٹ مافیا کے خلاف کاروائیوں کو تیز کردیا ہے، صحت عامہ کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔