839531 3728766 shokat updates

اپوزیشن کی کوشش ہے کہ ترقی کا پہیہ رک جائے،شوکت یوسفزئی

ویب ڈیسک (پشاور)خیبرپختونخوا کے وزیرمحنت وثقافت شوکت یوسفزئی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کل سارے محب وطن ایم این ایز وزیراعظم عمران خان کو اعتماد کا ووٹ دینگے۔

شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ عمران خان ایک نڈر اور بہادر لیڈر ہے،پوری قوم وزیراعظم کے ساتھ کھڑی ہے،اپوزیشن قوم کو دھوکا دے رہی ہے،ملک کو لوٹا ایک دوسرے کو چور چور کہتے تھے اب اپنے مفادات کے لیے اکھٹے ہوئے ہیں یوسف رضا گیلانی کو زرداری کے مفادات کے لیے سنٹیر بنایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  کیپٹل میٹروپولیٹن کا مالی بحران سنگین، تنخواہوں کی ادائیگی مشکل

انہوں نے کہا کہ عمران خان ان کے راستے میں رکاوٹ ہےبڑے بڑے مگر مچھوں کے خلاف پہلی بار پاکستان میں کاروائی ہوئی ہے کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ آصف زرداری،نواز شریف اور شہباز شریف کے خلاف کاروائی ہو گی،اگر عمران خان سیاست چھوڑ دے تو ان بڑے بڑے مگر مچھوں کو نکیل کون ڈالے گا۔

انہوں کا مزید کہنا تھا کہ کورونا کے مشکلات کے باوجود معشیت بہتر ہو رہی ہےاپوزیشن کی کوشش ہے کہ ترقی کا پہیہ رک جائے،دس دس سال اقتدار میں رہے لیکن عمران کے دو سال برداشت نہیں ہو رہے،سندھ میں تیسری دفعہ پی پی پی کی حکومت کے باوجود صاف پانی تک نہیں ہےعمران خان اج بھی گھر کا خرچہ اپنے جیب سے کر رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  علی امین گنڈا پور افغان صوبے کے گورنر لگتے ہیں، گورنرفیصل کنڈی

شوکت یوسفزئی نے کہا کہ بلاول بھٹوزرداری اور مریم نواز برگر کھا کر بڑے ہوئے ہیں آج غریب عوام کی باتیں دونوں کر رہے ہیں،یہ عمران خان کی جنگ نہیں ہےغریب عوام کی جنگ ہے،جس کا ہم ڈٹ کر مقابلہ کرینگے۔