Untitled 1 202

پشاور:اپنے کمسن بچے کو قتل کرنے والا ملزم باپ گرفتار

ویب ڈیسک (پشاور): تھانہ پھندو کی حدود چمن آباد میں بروقت کارروائی کے دوران اپنے کمسن بچے کو قتل کرنے والا ملزم باپ گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم نے اپنی بیوی کیساتھ لڑائی پر اپنے کمسن بچے کو قتل کردیا جس پر مقامی پولیس نے بروقت کارروائی کے دوران ملزم باپ کو گرفتار کرلیا۔

مزید پڑھیں:  آئی ایم ایف مذاکرات میں چین کا تعاون قابل تحسین ہے، وزیراعظم

پولیس رپورٹ کے مطابق گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنی بیوی سے گھریلو تنازعہ پر بچہ قتل کرنے کا اعتراف کرلیا جس کے خلاف مزید تفتیش شروع کردی گئی، بچے کی عمر ایک سال تھی، عالم خان ولد اول خان جو کہ آئس کے نشے کا عادی ہے.

مزید پڑھیں:  نوشہرہ میں ڈینگی کے وار ،2 زندگیاں نگل لیں