ویب ڈیسک (واشنگٹن)امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ یکم مئی تک ملک کے تمام بالغ افراد کورونا ویکیسین کے لیے مستحق ہوں گے۔
امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ امریکی قوم جانتی ہے کورونا وائرس کو کیسے ہراناہے، بہت سے امریکیوں نے وبا کے دوران فرنٹ لائن پر آکر لوگوں کی زندگیاں بچانےکی کوشش کی۔
انہوں نے کہا کہ وبا کیخلاف جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی، کورونا وائرس کو ہرانے کیلئے ہر امریکی کو کردار ادا کرنا ہوگا۔
جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ صدارت کے100روز میں 100ملین امریکیوں کی ویکسینیشن کا ہدف صرف 60 دنوں میں پورا ہوجائےگا۔
انہوں نے امید کا اظہار کرتےہوئے کہا کہ اس سال یوم آزادی بہت اسپیشل ہوگا، اس دن قوم یوم آزادی کیساتھ کورونا وائرس سے آزادی کا دن بھی منائےگی۔