ویب ڈیسک (پشاور)پشاورسمیت خیبرپختونخوا میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، بارش سے جاتی سردی لوٹ آئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24گھنٹے کے دوران دیر میں سب سے زیادہ 18ملی میٹر بارش ریکارڈ، کالام 13،چترال ، پارا چنار 10،10،میر کنی 9، مالم جبہ 8اور تیمر گرہ میں 5ملی میٹر بارش ہوئی ہے جبکہ پشاور میں 4،سیدو شریف 3،بنوں اورتخت بھائی میں 2،2ملی میٹر بارش ہوچکی ہے۔
محکمہ موسمیات کےمطابق صوبے کے بیشتر اضلاع میں بارش و برفباری کا سلسلہ آئندہ 24 گھنٹے تک جاری رہے گا۔