712189 2949102 kpkpolice akhbar

مثالی پولیس کا ایک اورکارنامہ،ایڈوانس کورس میں مردہ اورریٹائرڈ پولیس افسروں کےنام شامل

ویب ڈیسک (پشاور) ڈی ایس پی کی ترقی کےایڈوانس کورس میں مردہ اور ریٹائرڈ ہونے والے پولیس افسروں کے نام شامل کر دیئےگئےہیں۔

سنٹرل پولیس آفس پشاور کے نااہل کلریکل اسٹاف کی وجہ سے اب تک کئی پولیس ملازمین کا مستقبل تاریک ہو چکا ہے جس کی مثال زیر نظر جاری ہونے والے اس ایڈوانس کورس کے تحریری حکم نامہ ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور کے مضافاتی علاقوں میں ڈینگی کے وار تیز‘ ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

جس میں سیریل نمبر 23 میں جس پولیس افسر محمد جلیل کا نام ڈالا گیا ہے وہ شہید ہو چکا ہے جبکہ سیریل نمبر 22 کا پولیس افسر نبی شاہ کئی سال پہلے ریٹائرڈ ہو چکا ہے۔ جبکہ دستخط کرنے والے اے آئی جی محمد قریش نے بھی یہ جاننے کی زحمت نہ کی کہ اس فہرست میں کتنی غلطی ہے۔ اسی طرح کلریکل مافیا اعلی پولیس افسروں سے دستخط لے کر ان کو نیب کے کنویں تک پہنچا دیتا ہے۔ اب پولیس کی اس قابلیت کو آپ کیا نام دیں گے۔

مزید پڑھیں:  قبائلی اضلاع کے مسائل حل کرنے کیلئے جرگے بلا رہے ہیں، گنڈاپور