download 5 5

انتظامیہ کا تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن، غیر قانونی تعمیرات مسمار

ویب ڈیسک(مردان) انتظامیہ نےعارضی ومستقل تجاوزات کےخلاف گرینڈآپریشن کرتےہوئے درجنوں شیٹرز، ڈھابے، ٹھیلے اورڈھبوں کومسمارکردیا۔

چارسدہ روڈ ونیواڈا میں عارضی ومستقل تجاوزات کےخلاف کاروائی کی گئی آپریشن رات گئےڈپٹی کمشنرمردان حبیب اللہ عارف کی نگرانی میں کیاگیا۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کاوفاق کو تمباکو کی مد میں 300ارب دینے سے انکار

فٹ پاتھ اورسڑکوں کےاطراف تجاوزات بھاری مشینری کےزریعےمسمار کر دئیے گئے ۔

آپریشن میں بھاری مشینری استعمال کی گئی انتظامیہ کے مطابق تجاوزات مافیا سے کوئی رعایت نہیں کی جائیگی۔

مزید پڑھیں:  مانسہرہ، موٹر وے سروس ایریا میں جیپ اور کار میں تصادم، 5 افراد زخمی

تاجروں نے آج آپریشن کیخلاف احتجاج کیا سڑک بند کرکےنعرہ بازی کی انہوں کا کہنا تھا کہ بغیرنوٹس کےآپریشن کر کے قیمتی سامان تباہ کیاگیا ہےہمارے نقصان کا ​ازالہ کیاجائے۔