مانسہرہ، موٹر وے سروس ایریا میں جیپ اور کار میں تصادم، 5 افراد زخمی

ویب ڈیسک: ضلع مانسہرہ میں موٹر وے سروس ایریا کے مقام پر جیپ اور جی ایل آئی کار آپس میں ٹکرا گئیں، حادثے میں 5 افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو کنٹرول روم کو اطلاع ملنے پر ایمبولینس و میڈیکل ٹیم فوری جائے وقوعہ پر پر پہنچیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔
ذرائع کے مطابق حادثے کے نتیجہ میں 3 خواتین سمیت 5 افراد زخمی ہوئے ہیں جن کو فوری ابتدائی طبی امداد دے کر مزید علاج معالجہ کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا۔

مزید پڑھیں:  طلبہ واپسی،مفت ایئرسروس کے تحت فلائیٹ آپریشن کیلئے تیاریاں مکمل