hunza

ضلع ہنگو اورضلع اورکزئی میں موسم بہار آنے سے قدرتی حسن دوبالا

ویب ڈیسک(اورکزئی)موسم بہار میں نہ صرف ہر طرف ہریالی ہی ہریالی ہوتی ہے بلکہ آنکھوں کو تازگی بخشنے والے رنگ برنگے پھول کھل اُٹھتے ہیں اورخوش آمدید کہتے ہیں ان کے ساتھ ساتھ ننھے مُنے بچوں کے چہرے بھی کِھلکھلا اُٹھتے ہیں۔

گھروں کے اندر گرم کمرے میں بیٹھنے والے نونہال بھی اس موسم کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے گھروں سے باہر نکلنے میں دیر نہیں لگاتے وہ بھی کھلی ہَوا میں جانا پسند کرتے ہیں ،باہر سیر و تفریح کا پروگرام بناتے ہیں موسم بہار ایسا موسم ہے جس میں دھوپ بھی نہیں چبھتی بلکہ درخت کے سائے میں بیٹھنے سے بڑا سکون ملتا ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، غیر قانونی مقیم افغانیوں کی واپسی جاری، مزید 13 ہزار 567 لوٹ گئے

ضلع ہنگو اورضلع اورکزئی میں موسم بہار آنے سے قدرتی حسن دوبالا ہوگیا۔موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی ہر طرف سبزہ اور پھول کھل رہے ہیں جس کی خوشبو نے فضا کومعطرکردیا ہے۔

ہر طرف ہریالی میوہ دار درخت اور پھول کھل اٹھے ہیں مقامی لوگ موسم بہار کی شجرکاری میں مصروف ہیں۔

لوگ مختلف نرسریوں سے میوہ دار درخت اورپھولوں کے پودے خرید رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  ضلع بنوں میں ایک اور بچہ اغواء ، لواحقین کا احتجاج

موسم بہار کی آمد کے ساتھ ہی ہر طرف درختوں پر رنگ برنگے پھول جبکہ بلندی پر موجود وسیع سر سبز میدانوں میں کھلنے والے قدرتی پھول ہر فرد کے لیے قابل دید ہیں پھل دارپودوں کونپلیں پھوٹ پڑتی ہیں ترو تازہ شاخیں اور پتے نمودار ہوتے ہیں۔

ہر موسم اپنی تمام تررعنائیوں کے ساتھ نمودار ہوتا ہے اور ہر موسم کی اپنی افادیت ہے موسم بہار کے ان رنگینیوں میں ہر طرف کا منظر دیدنی ہوتا ہے۔