پشاور، غیر قانونی مقیم افغانیوں کی واپسی جاری، مزید 13 ہزار 567 لوٹ گئے

ویب ڈیسک: ملک بھر سے غیر قانونی مقیم افغانیوں کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق اب تک 5 لاکھ 56 ہزار 548 غیرقانونی مقیم افغان شہری پاکستان سے اپنے وطن کی راہ لے چکے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان میں غیر قانونی مقیم افغانیوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔ 30 اپریل تک وطن واپس جانے والوں کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 56 ہزار 548 رہی۔
اس حوالے سے بارڈر حکام کا کہنا ہے کہ 22 تا 30 اپریل 13 ہزار 567 افغان شہری اپنے ملک چلے گئے۔

مزید پڑھیں:  فرانس، منشیات سمگلرز کی دیدہ دلیری، دن دیہاڑے ساتھی کو چھڑوا لیا