Ewl4wPrXMAAC Ls

خیبر پختونخوا میں سرکاری ملازمین کی مدت ملازمت 63 کی بجائے 60 سال کردی، کوئی بھی پنشن ختم نہیں ہو رہی-صوبائی حکومت

پشاور:وزیرتعلیم شہرام ترکئی ،کامران بنگش اور تیمور جھگڑاکی میڈیا بریفنگ

کامران بنگش کا کہنا تھا کہ کابینہ اجلاس میں تعلیم ،صحت ،سیاحت ،روزگار کے معاملات زیرغور رہے، فوڈ ڈیپارٹمنٹ کو رمضان پیکیج کےلیے ہدایات دی گئیں ہیں.

شہرام ترکئی کا کہنا تھا کہ جن علاقوں میں کورونا کی شرح 5 فیصد سے زیادہ ہو وہاں اسکول بند ہوں گے،وزیراعلیٰ کی سربراہی میں ٹاسک فورس کام کررہی ہے ،اسکولوں کی بندش کا فیصلہ ٹاسک فورس اجلاس میں ہوا.

مزید پڑھیں:  صدر مملکت نے پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس پردستخط کردیئے

وزیر خزانہ تیمور جھگڑا کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں سرکاری ملازمین کی مدت ملازمت 63 کی بجائے 60 سال کردی ،قبل از وقت ریٹائرمنٹ عمر برقرار رہے گی ،پنشن کے رولز کےلیے کمیٹی اپنی تجاویز پیش کرے گی ،صوبائی حکومت کوئی بھی پنشن ختم نہیں کررہی،پنشن کو بہتر اور ضروری اصلاحات کے اقدامات اٹھا رہے ہیں ،کورونا کی تیسری لہر میں عوام سے ایپل ہے کہ احتیاط کریں.

مزید پڑھیں:  پیجرز معاملہ بلغاریا اور ناروے تک پھیل گیا

تیمور جھگڑا کا کہنا تھا کہ تاجروں کیساتھ مشاورت کرکے بعض علاقوں میں پابندیاں لگائیں گے،ہمارا صوبائی صحت کا شعبہ کورونا کیسز سے کےلیے تیار ہے،جو ویکسین حکومت کی جانب سے منظور شدہ ہے وہ ضرور لگوائیں،صوبائی حکومت اب واکنگ بیس پر ویکسینیشن کا آغاز کررہی ہے ،ویکسی نیشن کےلیے دنیا میں افواہیں گردش کررہی ہیں ، صوبے میں جن کو بھی پہلے سے پنشن مل رہی ہے وہ جاری رہے گی.