Untitled 1 241

وزیر اعلی خیبر پختونخوا کی زیر صدارت محکمہ صحت کا اجلاس

ویب ڈیسک (پشاور): وزیر اعلی خیبر پختونخوا کی زیر صدارت محکمہ صحت کا اجلاس، صوبے کے چاروں ریجنز میں بڑے ہسپتالوں کے قیام پر پیشرفت کا جائزہ، ریجنز کی سطح پر چار بڑے ہسپتالوں کے قیام کے لئے موزوں جہگوں کی نشاندہی کی گئی ہے.

یہ ہسپتال رنگ روڈ پشاور، ڈاڈر مانسہرہ، رانزئی ملاکنڈ اور سرائے نورنگ لکی مروت میں قائم کرنے کی تجویز ہے۔

وزیر اعلی نے ہدایت دی کہ وزیر اعلی نے ان ہسپتالوں کے قیام کے لئے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کی اصولی منظوری دیدی، معاملہ حتمی منظوری کے لئے صوبائی کابینہ کے سامنے پیش کیا جائے گا، مجوزہ ہسپتالوں کے لئے منتخب زمینوں پر جلد سے جلد سیکشن فور لگوایا جائے، منتخب جہگوں کی پری فیزیبلٹی ایک ہفتے کے اندر مکمل کی جائے، ان ہسپتالوں کے قیام سے صوبے کے عوام کو علاج معالجے کی معیاری سہولیات ریجن کی سطح پر دستیاب ہونگی، ان منصوبوں کی تکمیل سے پشاور کے تدریسی ہسپتالوں پر مریضوں کا دباؤ کم کرنے میں مدد ملے گی۔

مزید پڑھیں:  سٹیٹ بینک ذخائر میں4 کروڑ30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
مزید پڑھیں:  لبنان میں پیجر دھماکوں کے بعد تائیوان اور ہنگری آمنے سامنے

انہوں نے مزید کہا کہ صوبے بھر کے ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتالوں میں ڈایئگناسٹک سروسزکو آوٹ سورس کرنے کے لئے لائحہ عمل تیار کیا جائے، دور افتادہ علاقوں کے منتخب کرہ ہسپتالوں میں خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے کیلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کا عمل جلد مکمل کیا جائے، صوبے کے تمام ہسپتالوں میں 24/7 ایمرجنسی سروسز اور ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، محکمہ صحت میں ہر قسم کے تبادلے ای ٹرانسفر سسٹم کے تحت کئے جائیں۔