.jpg

رستم کے رہائشی نے 72 سال کی عمرمیں عالم دین بننےکا اعزازحاصل کرلیا

ویب ڈیسک (مردان) رستم حاجی آباد کے رہائشی حاجی سید بادشاہ نے 72 سال کی عمر میں وفاق المدارس السفیہ سے فارغ ہو کر عالم دین بننے کا ایک انوکھا ریکارڈ قائم کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق رستم کے محلہ حاجی آباد کے رہائشی حاجی سید بادشاہ نے پیسکو واپڈا میں مدت ملازمت پوری کرنے کے بعد 60 سال کی عمر میں ریٹائرڈ ہو گئے تھے دینی علوم سے انتہائی لگاؤں رکھنے کی وجہ سے ریٹائرمنٹ کے بعد انہوں نے دینی مدرسہ عبداللہ بن مسعود حاجی آباد رستم میں آخروی علم حاصل کرنے کے لئے داخلہ لیا وہاں پر تین درجے مکمل کرنے کے بعد جامعہ تعلیم القرآن نواں کلی رستم میں داخلہ لیا اور وہاں پر انتھک، مسلسل محنت اور دینی علوم سے لگاؤں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے وفاق المدارس السفیہ سے فارع التحصیل ہو کر 72 سال کی عمر میں ایک دینی عالم بننے کا اعزاز حاصل کرکے مثال قائم کر دی۔
فارع ہونے کے بعد جامعہ کے دستار بندی تقریب میں انتظامیہ نے باقاعدہ مولانا حاجی سید بادشاہ کو فارع ہونے کا دستار بھی پہنایا جو تحصیل رستم کی سطح پر تاریخ میں ریکارڈ کے طور یاد رکھا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  نوشہرہ :پٹرول پمپ میں آگ گئی،آئل ٹینکرز سمیت کئی گاڑیوں کو نقصان