777

جنوبی وزیرستان:وانا بازار میں ٹریفک نظام درہم برہم، شہری پریشان

ویب ڈیسک(جنوبی وزیرستان)وانا بازار میں ٹریفک نظام درہم برہم ہوونے کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ٹریفک کے نظام میں بد انتظامی کے باعث سارا دن سڑکوں پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی رہتی ہیں جس کے باعث سارا دن ٹریفک جام رہتی ہےایمرجنسی مریض بھی ٹریفک میں پھنس جاتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  آل فاٹا سابقہ خاصہ دار و لیویز فورس کمیٹی کا احتجاجی دھرنا ختم

وانا بازار میں ٹریفک پولیس نہ ہونے کی وجہ سے ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر ہے جس سے کاروباری سرگرمیاں ٹھپ ہوکر رہ گئی ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق وانا میں سبزیوں اور میوجات کے موسم میں ٹریفک جام ہونے کے باعث روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں روپے کا نقصان ہورہاہے

مزید پڑھیں:  دیر بالا، گیس لیکیج سے 2 جوانسال بھائی جاں بحق

عوام کا کہنا ہے کہ وانا بازار اس وقت بے یاروں مددگار ہے،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کو ٹریفک مشکلات سے آگاہ کرچکے ہیں اس حوالے سے ڈی پی او وعدے کرکے عملی اقدامات نہیں اٹھارہے ہیں۔