95rainhyd

خیبرپختونخوامیں اتوارسےمنگل تک تیزہواؤں کےساتھ بارش کاامکان

ویب ڈیسک (پشاور)محکمہ موسمیات نے اتوارسےمنگل تک گرج چمک کےساتھ بارشوں کی پیش گوئی کردی مغربی ہواؤں کا سلسلہ ہفتےکی شب پاکستان میں داخل ہوگا۔

محمکہ موسمیات کےمطابق پشاورکا کم سے کم درجہ حرارت 16 جبکہ زیادہ سے زیادہ 29 ڈگری سینٹی گریڈ،کوہاٹ 26، بنوں29 جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان کا 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہےکالام 18،دیر22 جبکہ تخت بائی 30 ،پارہ چنار 22، ایبٹ آباد 23 ، چترال کا کم سےکم 2 جبکہ زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت 13ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  جعلی حکومت مجوزہ آئینی ترامیم سے جمہوریت پر حملہ آور ہے، بیرسٹر ڈاکٹرسیف
مزید پڑھیں:  سونے کی قیمت میں 800 روپے اضافہ، تولہ 2 لاکھ 68 ہزار 500 روپے کا ہو گیا

گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران پارہ چنارمیں 3 ملی میٹرجبکہ بنوں میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئ۔