1

پشاور: ضلعی انتظامیہ کی رنگ روڈ پر کاروائی، گاڑی سے مردہ جانور برآمد

ویب ڈیسک(پشاور) فوڈ اتھارٹی کی جانب سے شہریوں کو مردہ جانوروں کا مضر صحت گوشت کھلانے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔
خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے رنگ روڈ پر کاروائی کے دوران گاڑی سے مردہ جانور برآمد کرلیا ۔

مزید پڑھیں:  مخصوص نشستوں پر الیکشن کمیشن تذبذب کا شکار، آج پھر اجلاس ہوگا

ڈائریکٹرآپریشنز کے مطابق مردہ جانور کو ذبح کرکے بازار میں فروخت کے لئے لیکر جایا جارہا تھا، گاڑی کو روک کر مردہ جانور قبضے میں لے لیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملوث شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے واقعہ میں ملوث شخص کے خلاف ایف آئی درج کی جائیگی ،مردہ جانوروں کا گوشت فروخت کرنے والوں کے ساتھ کسی کی رعایت نہیں برتی جائیگی۔

مزید پڑھیں:  صوابی میں جائیداد تنازعہ پر بھتیجے کے ہاتھوں 2 چچا قتل، ایک زخمی