1853867

امریکہ: مسلح شخص کی فائرنگ سے 10 افراد ہلاک

ویب ڈیسک :امریکی ریاست کولوراڈو میں مسلح شخص کی فائرنگ سے کم از کم 10 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے حملہ آور کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق عینی شاہدین نے واقعہ کو یوٹیوب پر لائیو اسٹریم بھی کیا۔

یہ وقوعہ مقامی وقت کے مطابق پیر کو دن ڈھائی بجے شروع ہوا جب مشتبہ شخص گروسری سٹور میں داخل ہوا اور فائرنگ شروع کر دی۔

مزید پڑھیں:  اے پی ایس کے طالب علم احمد نواز کو برٹش امپائر میڈل سے نواز دیا گیا

اس کے 20 منٹ بعد بولڈر پولیس نے ٹویٹ کی کہ ایک سٹور مییں گولیاں چلنے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ کئی گھنٹوں کے محاصرے کے بعد پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو کولوراڈو کی کنگز سپر مارکیٹ سے گرفتار کیا۔

کولوراڈو کے گورنر جیرڈ پولس نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے پیغام میں کہا ہے کہ ’اس دکھ کی گھڑی میں میری دعائیں اہل علاقہ کے ساتھ ہیں، ہم اس واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں‘۔

مزید پڑھیں:  غزہ میں بمباری سے عمارتیں ملیا میٹ ،80افراد ملبے تلے دب گئے

وائٹ ہاؤس کا اس واقعہ کے بابت کہنا ہے کہ مسلح شخص کی جانب سے فائرنگ اور اس سے جانی نقصان کے بارے میں صدر جو بائیڈن کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔