555555555555

کورونا کےخطرناک وارجاری، پشاورکےدو بڑے ہسپتالوں میں جگہ ختم

ویب ڈیسک(پشاور )کورونا کے خطرناک وار جاری ،پشاور کے دو بڑے ہسپتالوں میں جگہ ختم ہونے لگی ،ہسپتال انتظامیہ کورونا مریضوں کو واپس بھیجنے لگی۔

زرائع کے مطابق خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں کورونا مریضوں کے لیے جگہ ختم ہوگئی ،ہسپتال میں کورونا مریضوں کے لیے مختص 106 بیڈز فل ہوگئے
دوسرے وارڈز میں بھی جگہ ختم ہوگئی جس کے باعث کورونا کے ساتھ عام مریض بھی رلنے لگے۔

مزید پڑھیں:  ترکیہ کے وزیر خارجہ آج پاکستان پہنچیں گے

حیات آباد میڈیکل کمپلکس میں بھی مریضوں کی بہتات، ایچ ایم سی میں بھی بیڈز کم پڑنے لگے، مریضوں کی آمد کا سلسلہ تیزی سے جاری ہیں ڈیڑھ سو بستر صرف کورونا مریضوں کے لیے مختص ہیں ایک سو دس بیڈز پرکورونا مریض زیرعلاج ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق آرتھوپیڈک، ڈینٹل، میڈیکل، سرجیکل اور آئی وارڈ کو کورونا کے لیے مختص کئے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  چترال :بارات کی گاڑی کھائی میں گرنے سے 7افراد زخمی

ترجمان ،لیڈی ریڈنگ کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے میں مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے،لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں بھی ایک سو دس مریض زیرعلاج ہیں جبکہ سو سے زائد بیڈز مریضوں کے لیے خالی ہیں۔

لیڈی ریڈنگ میں صرف کورونا کمپلکس کورونا مریضوں کے لیے مختص کیا گیا ہے۔