7964f7ac 6573 45ed 806f 9a44e710c66d

خیبرپختونخوا: ہرطرح کے انڈور،آؤٹ دوڑ تقریبات پر پابندی

ویب ڈیسک (پشاور)خیبر پختونخوا حکومت نے کرونا وائرس کے کیسز بڑھنے پر صوبے بھر میں ان ڈور اور آؤٹ ڈور ہر طرح کی تقریبات پر پابندی عائد کردی ہے، جب کہ پشاور کے بازاروں میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔

سرکاری اعلامیے کے مطابق اجتماعات اور ہر قسم کے ثقافتی، اسپورٹس، سماجی اور مذہبی اجتماعات پر بھی پابندی ہوگی۔

مزید پڑھیں:  لبنان میں پیجر دھماکوں کے بعد تائیوان اور ہنگری آمنے سامنے

ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت کورونا کی تیسری لہر میں تیزی کی وجہ سے 16 اضلاع میں مکمل لاک ڈاؤن لگانے پر غور کر رہی ہے، پشاور سمیت16 اضلاع میں کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جب کہ پشاور کے تینوں بڑے ہسپتالوں میں 83 فیصد کورونا بیڈز بھر گئے ہیں۔

وزیر اعلیٰ کے معاون اطلاعات کامران بنگش کا کہنا ہے کہ کورونا کیسز کی صورتحال تشویش ناک ہوگئی ہے، ہسپتالوں میں مریضوں کے لیے جگہ نہ رہی تو سخت فیصلے کریں گے۔

مزید پڑھیں:  رسالپور پولیس اور رہزنوں میں جھڑپ، رہزن ہلاک، اہلکار زخمی

دوسری جانب وزیر اعلیٰ محمود خان نے صوبائی ٹاسک فورس کا اجلاس آج طلب کیا ہے جس میں کل کے اجلاس میں لاک ڈاون سمیت دیگر آپشنز پر غور کیا جائیگا۔