Untitled 1 337

پشاور:انسداد دہشتگردی عدالت نے منی لانڈرنگ میں ملوث افغان شہری کو الزام ثابت ہونے پر سزا سنا دی

ویب ڈیسک (پشاور):انسداد دہشتگردی عدالت نے منی لانڈرنگ میں ملوث افغان شہری کو الزام ثابت ہونے پر سزا سنا دی، عدالت نے افغان شہری محمد ادریس کو منی لانڈرنگ اور دیگر دفعات میں مجموعی طور پر 25 سال قید کی سزا سنا دی۔

مزید پڑھیں:  پشاور: ایم ڈی کیٹ 2024کے انعقاد کے حوالے سے تمام ممکنہ انتظامات مکمل

عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم محمد ادریس پر 9 کروڑ 66 لاکھ 68 ہزار 280 روپے جرمانہ بھی عائد کردیا، ملزم کو اگست 2020 میں افغانستان 3 کلو 63 گرام سونا سمگل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا، ملزم کا تعلق افغانستان سے ہے۔

مزید پڑھیں:  جعلی حکومت مجوزہ آئینی ترامیم سے جمہوریت پر حملہ آور ہے، بیرسٹر ڈاکٹرسیف

عدالت نے کہا کہ جیل انتظامیہ سزا مکمل ہونے پر ملزم محمد ادریس کو افغانستان ڈیپوٹ کریں، خیبرپختونخوا میں پہلی بار الزام ثابت ہونے پر ملزم کو منی لانڈرنگ کیس میں سزا سنائی گئی ہے۔