صوابی فائرنگ:شہیدجج کے بیٹےکی مدعیت میں مقدمہ درج

ویب ڈیسک(پشاور) آفتاب آفریدی کے بھائی کا لطیف آفریدی ایڈوکیٹ پر قتل کا الزام،ڈی پی او صوابی نے کہا کہ جج پر حملہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ ہے، شہید جج کے بیٹے کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں:  سعودی عرب میں نامناسب لباس کا فیشن شو ،سوشل میڈیاپر تنقید

ایف آئی آر میں معروف قانون دان اورسپریم کورٹ بار کونسل کے صدر عبدالطیف آفریدی اور اسکے بیٹے سمیت چار افراد نامزد کئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز صوابی میں گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں سوات کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج آفتاب آفریدی، بیوی اور دو بچوں سمیت شہید ہوگئے۔

مزید پڑھیں:  ہماری حکومت کا تختہ کیوں الٹا گیا آج تک سمجھ نہ سکا، نواز شریف

آفتاب خان آفریدی کو دو ماہ قبل سوات میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں بطور جج تعینات کیا گیا تھا۔