corona 3

صوبہ میں کوروناوائرس بےقابو،ہسپتالوں میں بیڈزاوروینٹی لیٹرزکی کمی کاخدشہ

ویب ڈیسک (پشاور)خیبرپختونخوا میں کورونا وائرسکی تیسری لہر بدستور بے قابو ہوگئی،پشاور کے بڑے ہسپتالوں پر کورونا مریضوں کا بوجھ بڑھ گیا ہے جس سے بیڈز اوروینٹی لیٹرز کی کمی کا خدشہ ہے۔

ذرائع کے مطابق خیبر ٹیچنگ ہسپتال،حیات آباد میڈیکل کمپلیکس اور لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں مجموعی طور پر476 مریض داخل ہیں۔لیڈی ریڈنگ ہسپتال کورونا ہسپتال میں تبدیل ہوگیا ہے،ایل آر ایچ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 229 تک پہنچ گئی ہے جن میں سے 22 مریضوں کی حالت تشویشناک ہیں۔

مزید پڑھیں:  عدلیہ میں بہتری کےلئے آئینی عدالتوں کا قیام ضروری قرار

تفصیلات کے مطابق حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں 145 مریض داخل ہیں جن میں سے 30 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ایچ ایم سی میں کورونا کے مریضوں کے لیے وینٹی لیٹر کی گنجائش ختم ہوگئی ہے۔خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں کورونا کے مریضوں کےلئے صرف 4 بیڈ رہ گئے،کے ٹی ایچ میں 102 مریض زیر علاج ہیں 1 مریض وینٹی لیٹر پر جبکہ 27 آکسیجن پر ہیں۔

مزید پڑھیں:  تیراہ میں جائیداد کے تنازعہ پرفائرنگ ،تین افراد جاں بحق

رپورٹ کے مطابق لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں مجموعی طورپر500 بیڈز کورونا کے مریضوں کےلئے مختص جبکہ ایچ ایم سی میں کورونا کے مریضوں کےلئے 154 اور کے ٹی ایچ میں 106 بیڈز مختص کئے گئے ہیں۔