LRH 2

ایل آر ایچ پشاور:کورونا سے متاثرہ تشویشناک مریضوں کی اموات کی انکوائری کا فیصلہ

ویب ڈیسک (پشاور)کورونا سے متاثرہ تشویشناک مریضوں کی اموات کی انکوائری کا فیصلہ۔ ترجمان محمد عاصم کا کہنا تھا کہ انکوائری کمیٹی میں سینئیر پروفیسر اور ان پیشنٹ منیجر شامل ہیں جو 48 گھٹنوں میں رپورٹ پیش کرے گی۔ میڈیکل ڈائریکٹر نے انچارج کورونا کمپلیکس سے بھی 48 گھنٹوں کے اندر تمام تفصیلات جمع کرنے کی ہدایت دی گئی ہیں ۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا ہیلتھ کیئر کمیشن کی پشاور میں کارروائی، 5کلینکس کو سیل کردیا

انہوں نے کہا کہ مذکورہ اموات کا معاملہ آکسیجن کے مسئلے سے کچھ دن پہلے کا ہے اس کو آکسیجن کے مسئلے کے ساتھ نا جوڑا جائے۔ ایل آر ایچ میں کورونا کے صرف تشویشناک مریضوں کو داخل کیا جاتا ہے جس کی وجہ سے اموات کی شرح بھی زیادہ ہے۔پورے صوبے کے مریضوں کا دارومدار ایل آر ایچ پر ہے آئی سی یو بیڈز کی تعداد بھی بڑھائی ہے لیکن مریض بہت زیادہ ہیں۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا کو وفاق سے فنڈز کی فراہمی شروع، مشیر خزانہ نے تصدیق کر دی