pm imran khan holds meeting to review progress on economic package 1587563064 7494 2

وزیراعظم نے ترجیحی تجارت کے معاہدے اور ٹرانزٹ ٹریڈ ایگریمنٹ کی تکمیل جلد یقینی بنانے پر زور

ویب ڈیسک : وزیراعظم عمران خان نے ترجیحی تجارت کے معاہدے اور ٹرانزٹ ٹریڈ ایگریمنٹ کی جلد تکمیل یقینی بنانے پر زور دیا ہے، اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے سیکیورٹی اور دفاعی تعاون میں اضافہ، تعلیم، ثقافت اور سیاحت کے شعبوں میں باہمی تعاون کے فروغ پر بات کی، وزیراعظم نے ریل، سڑک اور ہوائی رابطے کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی، وزیراعظم نے کہا کہ وسطی ایشیا معاشی سلامتی اور جیو اکنامک نقطہ نظر میں خاص توجہ کا حامل علاقہ ہے۔

مزید پڑھیں:  عمران خان 9مئی سمیت 3مقدمات میں بری

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ پاکستان، ازبکستان اور افغانستان کے مابین متفقہ ٹرانس افغان ریلوے لائن منصوبے پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا، یہ منصوبہ وسطی ایشیاء کو گوادر، کراچی کی بندرگاہوں سے جوڑنے کے لئے پہلا قدم ہوگا، دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے اہم عالمی اور علاقائی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا ہے، دونوں ممالک کا اقوام متحدہ، او آئی سی، ایس سی او اور ای سی او سمیت تمام بین الاقوامی فورمز پر ایک دوسرے کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اظہارکیا ہے۔

مزید پڑھیں:  اسلام آباد میں غزہ کیمپ پر گاڑی چڑھا دی گئی ، 2افراد جاں بحق