.jpg

وزیراعظم کی زیرصدارت حکومتی رہنمائوں کے ساتھ اجلاس ختم

ویب ڈیسک (اسلام آباد): وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس ختم، اجلاس میں ملک کی امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، اجلاس میں وزیرداخلہ شیخ رشید، وزیرمذہبی امورنورالحق قادری شریک ہوئے، تحریک لبیک پرپابندی کے فیصلہ پراعتماد میں لیا گیا، وزیرداخلہ شیخ رشید نےامن وامان کی صورتحال سے آگاہ کیا، تحریک لبیک کو کالعدم قرار دے کر پابندی عائد کی جارہی ہے، ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ مسلح جتھوں کو امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔

مزید پڑھیں:  چوری کے الیکشن پر آئی حکومت سے ملک نہیں چل رہا، شاہد خاقان عباسی