pm imran khan 5 1

وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورہ پرسندھ جائینگے

ویب ڈیسک (اسلام آباد)وزیر اعظم عمران خان آج سندھ کا ایک روزہ دورہ کریں گے، عمران خان میگا ترقیاتی پیکیج کا اعلان کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان سکھر میں احساس کفالت پروگرام کی سائٹ کا دورہ کریں گے اور کامیاب جوان پروگرام کی تقریب میں بھی شریک ہوں گے اورکراچی میں گورنر سندھ اور ارکان اسمبلی سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

مزید پڑھیں:  ایف بی آر کی ملی بھگت سے ٹیکس چوری جاری ہے،خواجہ آصف

علاوہ ازیں وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں ملکی سیکورٹی اور مذہبی جماعت کے احتجاج کے بعد کی صورت حال پر غور کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کسی کو امن و امان خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، ریاست کی رٹ ہر صورت میں قائم کریں گے۔