download 136

قومی اسمبلی کااجلاس آج منعقد ہوگا

ویب ڈیسک (اسلام آباد)قومی اسمبلی کا اجلاس آج صبح ساڑھے دس بجے منعقد ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے قومی اسمبلی کا اجلاس بلایا گیا ہے جو آج ہوگا۔

قومی اسمبلی کے اجلاس کا 12 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔

پاکستان افغانستان بارڈر نوا پاس اور گورسل بارڈر پوائنٹ بند ہونے سے تجارت کو نقصان بارے توجہ دلاؤ نوٹس بھی شامل ہے۔

مزید پڑھیں:  دیر بالا : باولے کتوں کے کاٹے سے خواتین سمیت 10افراد زخمی

بجلی کی تقسیم اور ترسیل کے حوالے سے ترمیمی آرڈیننس2021 ایوان کے سامنے رکھا جائے گا اور مسلم عائلی قوانین ترمیمی بل ایوان میں پیش کیا جائے گا۔

نیشنل کمیشن برائے حقوق اطفال ترمیمی بل 2021 ایوان میں پیش کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں گلیشیر پھٹنے کا خدشہ،الرٹ جاری

اجلاس میں اسٹیٹ بنک آف پاکستان بنکنگ سروسز کارپوریشن بل2020 پر قائمہ کمیٹی کی رپورٹ پیش کی جائے گی۔

رائٹ آف ایکسس ٹو انفارمیشن ایکٹ 2017 کی ششماہی رپورٹ ایوان کے سامنے رکھی جائے گی۔

لاہور میں نوجوانوں میں منشیات کے بڑھتے استعمال پر تشویش کے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس بھی کارروائی کا حصہ ہوگا۔