ویب ڈیسک(پشاور)خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان ہے ۔
محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق شانگلہ،بونیر ،کوہستان باجوڑ میں ہلکی ہلکی بارش اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے،صوبائی دارالحکومت پشاور میں کم سے کم درجہ حرارت 18 اور زیادہ سے زیادہ 33 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا بھی امکان ہے
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مالم جبہ میں 3،کالام اور 5 جبکہ بلاکوٹ میں 66 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔