04 2 21

ادارہ شماریات نےہفتہ وارمہنگائی کےاعدادوشمارجاری کردئیے

ویب ڈیسک (اسلام آباد) وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔

ادارہ شماریات کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.40 فیصد کی معمولی کمی ہوئی جس کے بعد ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 17.68 فیصد پر پہنچ گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں مجموعی طورپر کمی ہوئی جبکہ ایک ہفتےکےدوران متعدد اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

مزید پڑھیں:  فوج کو اپنی آئینی حدود میں رہنا ہوگا، محمودخان اچکزئی

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایک ہفتے میں 13 بنیادی اشیاء کی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آئی جبکہ 26 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 68 روپے مہنگا ہو گیا جس کے بعد20کلو تھیلے کی قیمت 1056 روپے کی سطح پر پہنچ گئ ۔مٹن کی فی کلو قیمت میں 15 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس سےفی کلومٹن کی قیمت 1045 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئ۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی رہنماء رؤف حسن نامعلوم افراد کے حملے میں زخمی

ایک ہفتے میں بیف 4 روپے آلو 89 پیسے فی کلو مہنگے ہوئےہیں جبکہ تازہ دودھ،چاول خشک دودھ مہنگا ہوا ہے۔

ادارہ شماریات کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر، پیاز، انڈے، لہسن، مرغی کا گوشت ،دال ماش ،دال مونگ ،چینی کے علاوہ ڈیزل، پٹرول اور ایل پی جی گیس وغیرہ کی قیمتوں میں کمی ہوئی

ایک ہفتےکےدوران ٹماٹر فی کلو16 روپے، فی درجن انڈے 10 روپے تک سسستے ہوئے ہیں۔