999 8

اسلام آبادہائیکورٹ:اے،او لیول طلباء کی درخواست مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری

ویب ڈیسک (اسلام آباد)اسلام آباد ہائی کورٹ نے اے اور او لیول کے طلباء کی فزیکل امتحانات کے خلاف درخواست مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے فیصلہ تحریر کیا۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عدالت قرار دے چکی ہے کہ این سی او سی کے فیصلوں کے پابند ہیں، این سی او سی کے پالیسی فیصلوں پر عدالتی چارہ جوئی نہیں ہو سکتی۔

مزید پڑھیں:  ہیٹ سٹروک کا خدشہ، پنجاب کے تعلیمی ادار 7 دن کے لیے بند

عدالتِ عالیہ کے تحریری فیصلے کے مطابق استدعا کی گئی ہے کہ اسسمنٹ امتحانات کے بجائے اسکول گریڈز سے کی جائے۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ جن ممالک میں طریقہ کار کو اپنانے کا حوالہ دیا گیا ہے وہ ان ممالک کی پالیسی کے تحت ہے۔

مزید پڑھیں:  اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیراعظم تعیناتی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد ہائی کورٹ نے اپنے تحریری فیصلے میں کہا ہے کہ استدعا کوویڈ پالیسی سے متعلق ہے، این سی او سی سے رجوع کر سکتے ہیں۔