imran khan 38

وزیراعظم عمران خان کورونا سےمتاثرہمسایہ ملک کیلئےدعاگو

ویب ڈیسک (اسلام آباد)وزیراعظم عمران خان نے پڑوسی ملک بھارت میں کورونا وائرس کی بدترین صورتحال پر بھارتی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ہے۔

ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں عمران خان نے کہا کہ میری تمام دُعائیں ہمارے پڑوسی ملک بھارت اور دُنیا بھر میں موجود کورونا وائرس کے مریضوں کے ساتھ ہیں۔

مزید پڑھیں:  شاعر احمد فرہاد اغوا، سیکرٹری داخلہ و دفاع کو عدالت پیشی کی ہدایت

عمران خان نے مزید کہا کہ انسانیت کے ناطے ہمیں اس عالمی وبا کا مل کر مقابلہ کرنا ہے.

مزید پڑھیں:  ایرانی صدر کی شہادت پر آج پاکستان میں سوگ ، پرچم سرنگوں رہے گا

دوسری جانب وفاقی وزیر برائے اطلاعات فواد چوہدری نے بھی اپنے بیان میں کہا کہ اس مشکل وقت میں ہماری دعائیں بھارت کے شہریوں کے ساتھ ہیں۔