images 83

چین سے کورونا ویکسین کی ایک اور کھیپ پاکستان پہنچ گئی

ویب ڈیسک(اسلام آباد)قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کے خصوصی طیارے کورونا ویکسین لے کر واپس پہنچ گئے۔

پی آئی اے کے دو خصوصی طیارے آج صبح چین سے کورونا ویکسین لے کر وطن واپس پہنچے جبکہ تیسرا طیارہ آج شام کو کسی وقت پہنچے گا۔

تیسری پرواز میں بھی ویکسین لوڈنگ کا عمل جاری ہے،تینوں پروازوں کےذریعے دس لاکھ ویکسین آج اسلام آباد پہنچ جائے گی۔

ملک میں جاری کرونا کے بحران پر قابو پانے کیلئے ویکسین کی درآمد تیز کردی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  سپریم کورٹ میں 3 ججز کی تقرری، جوڈیشل کمیشن اجلاس 7 جون کو طلب

سی ای او پی آئی اے کا کہنا تھا کہ ہر مشکل وقت میں پی آئی اے اپنی قوم کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ ایئرمارشل ارشد ملک نے کہا تھا کہ کورونا ایک عالمی بحران ہے اور اس سے بچاؤ کے لیے مل کر اقدامات کرنا ہوں گے۔

انہوں نے کہا تھا پی آئی اے اس سلسلے میں اپنا قومی کردار ادا کرتی رہے گی۔

مزید پڑھیں:  بجٹ 2024، ایف بی آر کا ٹیکس ہدف12ہزار400ارب رکھنے کی تجویز

واضح رہے کہ حکومت نے کورونا بحران پر قابو پانے کے لیے ہنگامی اقدامات کرتے ہوئے چین سے کورونا ویکسین منگوانے کے لیے تین خصوصی طیارے روانہ کیے تھے۔

چین نے پاکستان کو ہنگامی بنیادوں پر کورونا ویکسین فراہم کرنے کی حامی بھرتے ہوئے پاکستان کوجلد منگوانے کا پیغام بھیجا تھا۔

یاد رہے کہ پہلے ہی پاکستان کو چین 15 لاکھ کورونا ویکسین تحفتاً فراہم کر چکا ہے۔