pm imran khan holds meeting to review progress on economic package 1587563064 7494 2

وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب

ویب ڈیسک (اسلام آباد)وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو طلب کر لیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت منگل کو ہونے والے کابینہ اجلاس کا9 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔

اجلاس میں ا وفاقی کابینہ پی آئی اے ملازمین پر لازمی سروس ایکٹ نافذ کرنےاور پاکستان ہاوسنگ اتھارٹی فاونڈیشن کے چیف ایگزیکٹو کی تعیناتی کی منظوری دے گی۔ کمیٹی برائے توانائی کے گزشتہ دو اجلاسوں کے فیصلوں کی توثیق کابینہ ایجنڈا میں شامل ہے۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی رہنماء رؤف حسن نامعلوم افراد کے حملے میں زخمی

وفاقی کابینہ کو پی آئی اے کے ری سٹرکچرنگ پلان اور گردشی قرضے کے پلان پر بریفنگ دی جائے گی۔ نان ٹریٹی ممالک کی جانب سے میوچوئل لیگل اسسٹنس کی درخواستوں پر غورکیا جائیگا۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں گلیشیر پھٹنے کا خدشہ،الرٹ جاری

وزارت صحت کے چار فاسٹ ٹریک منصوبوں پر عملدرآمد کے لیے خصوصی چھوٹ دینے کی سمری ایجنڈا میں شامل ہے۔

کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کے فیصلوں کی توثیق کابینہ ایجنڈا میں شامل ہے۔