5ca70a75cfeb9

کل سے40 سال سےزائدافراد کی کوروناویکسینیشن کیلئےرجسٹریشن ہوگی

ویب ڈیسک (اسلام آباد)وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ 40 سال کی عمر سے زائد افراد کل سے کورونا ویکسینیشن کیلئے خود کو رجسٹر کروائیں۔

اسد عمر کی زیرصدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا اجلاس منعقد ہوا۔

اسد عمر کی جانب سے این سی او سی کے اجلاس میں ہونے والے فیصلوں سے متعلق ٹوئٹر پر بتایا گیا ہے کہ کل سے 40 سال یا اس سے زیادہ عمر کے افراد کی رجسٹریشن شروع کی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں:  عوام کوایک اورجھٹکا،بجلی یونٹ 3 روپے 49 پیسے مہنگاہونےکاامکان

اسد عمر نے کہا ہے کہ 50 سے 60 سال کی عمر والے رجسٹرڈ افراد کو واک ان ویکسینیشن کی اجازت دیدی گئی ہے۔ اورا اگر آپ کی عمر 40 سال یا اس سے زائد ہے تو ویکسینیشن کے لیے رجسٹریشن کروائیں۔

مزید پڑھیں:  چارسدہ، مردان روڈ پر فائرنگ، خواجہ سراء گل پانڑا شدید زخمی

اسد عمر کا کہنا تھا کہ ملک بھر کے جن ہسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے ان کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ ان ہسپتالوں میں گنجائش مزید زیادہ کی جائے گی اور روزانہ کی بنیاد پر وینٹی لیٹرز، آکسیجن سپلائی اور دیگر سہولیات کا باقاعدگی سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔