880740 3893600 Faisal Kareem Kundi updates

پاکستان پیپلز پارٹی پر ڈیل کے الزامات لگانے والے پہلے اپنے کیے کا جواب دے۔فیصل کریم کنڈی

ویب ڈیسک : سیکٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی فیصل کریم کنڈی نے کل کے ہونے والے ایک نجی ٹی وی کے انٹرویو میں یہ بات گھل کر سامنے آگئی ہے کہ کون اس حکومت کو سہرا دے رہا ہے، آب تو یہ بات بھی واضح ہے کہ استعفی کون نہیں دینا چاہتے تھے اور کون اس پر سیاست کر رہا تھا، کل تو ان باتوں سے بھی پردہ اٹھ گیا اور یہ واضح ہوگیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور اے این پی کو پی ڈی ایم سے کیوں علیدہ کیا گیا، عوام کے لیے ہمیشہ ایک ہی پارٹی نے جدوجہد کی ہے جو ہمیشہ جمہوری طور اور طریقہ پر چلتی ہے۔

مزید پڑھیں:  ہیٹ سٹروک کا خدشہ، پنجاب کے تعلیمی ادار 7 دن کے لیے بند

امید ہے آج کے پی ڈی ایم اجلاس میں مریم نواز کے بیان کا جائزہ لیا جائے گا، کیا آج پی ڈی ایم کا اجلاس عمران حکومت کو 5 سال پورے کروانے کی حکمت عملی کا اعلان بھی کرے گا، پیپلز پارٹی نے جو بھی حکمت عملی بتائی اس پر سب سے پہلے عملدرآمد کر کے بھی دکھلایا، پاکستان پیپلز پارٹی پر ڈیل کے الزامات لگانے والے پہلے اپنا کیے کا جواب دے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ضمنی انتخابات اور سینٹ الیکشن کی بات کی تو سب سے پہلے پاکستان پیپلز پارٹی نے کی اور جیت کر بھی دکھایا، عمران سیلکٹیڈ حکومت کو ہر مقام پر شکست دے کر ثابت کیا کہ عوام اس نالائق حکومت کو مذید برداشت نہیں کر سکتی، جن جماعتوں نے استعفوں کی حکمت عملی پر بات کی تھی وہ اس پر عملدرآمد کر کے بھی دکھائیں گی، امید ہے آج پی ڈی ایم کے اجلاس میں استعفوں کی حکمت عملی اور تاریخ کا بھی اعلان ہوگا، امید ہے لانگ مارچ اور دوسرے تمام طریقوں سے 5 سال پورے کروانے پر بھی غور ہو گا۔

مزید پڑھیں:  سپریم کورٹ میں 3 ججز کی تقرری، جوڈیشل کمیشن اجلاس 7 جون کو طلب