7

پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار عدالت عظمیٰ کا معزز جج اپنے لئے انصاف مانگ رہا ہے۔اسفندیار ولی

ویب ڈیسک : پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار عدالت عظمیٰ کا معزز جج اپنے لئے انصاف مانگ رہا ہے، سپریم کورٹ کے معزز اراکین کا فیصلہ خوش آئند ہے، ملک میں انصاف کا بول بالا ہوگا تو ہی ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا، آج کے فیصلے نے ایک بار پھر ثابت کردیا کہ پاکستان میں حق کیلئے کھڑا ہونا اور لڑنا ایک مشکل عمل ہے۔

مزید پڑھیں:  نیب ترامیم کیس، خیبرپختونخوا کی سماعت لائیو نشر کرنے کی درخواست

احتساب کے نام پر ڈرامہ مزید نہیں چلے گا، ڈھائی سال میں اپوزیشن کے ساتھ اپوزیشن کی گئی، کارکردگی صفر رہی، اگر واقعی احتساب کرنا ہے تو شروع عمران خان سے کریں، اسفندیارولی خان بھی حاضر ہیں، موجودہ حکومت نے پارلیمنٹ، عدلیہ، قانون، آئین اور اداروں کو مذاق بنا کر رکھ دیا ہے، جب تک بلا امتیاز احتساب نہیں ہوگا تب تک نیب نیازی گٹھ جوڑ جاری رہے گا۔

مزید پڑھیں:  سپریم کورٹ میں 3 ججز کی تقرری، جوڈیشل کمیشن اجلاس 7 جون کو طلب