news 1619506552 2244

وزیراعظم نےگورنرپنجاب چودھری سرور کو بھی وزیراعظم ہاؤس بلالیا

ویب ڈیسک (اسلام آبد)وزیراعظم عمران خان سے گورنر پنجاب آج ملاقات کریں گے،ملاقات میں جہانگیر ترین کے تحفظات پر بھی گفتگو ہوگی۔

ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب جہانگیر ترین گروپ سے وزیراعظم کی ملاقات سمیت اہم معاملات پر گفتگو ہوگی۔

مزید پڑھیں:  عوام کوایک اورجھٹکا،بجلی یونٹ 3 روپے 49 پیسے مہنگاہونےکاامکان

یاد رہے دو روز قبل لاہور میں گورنر پنجاب چوہدری سرور نے جہانگیرترین کےحامی اراکین اسمبلی سے ملاقات کی تھی، ملاقات میں جہانگیر ترین کے تحفظات دورکرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم سے ملاقات جلد یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کروں گا۔

مزید پڑھیں:  آزادی مارچ مقدمہ میں بانی پی ٹی آئی سمیت کئی رہنما بری