.jpg

چارسدہ:8 مئی کولاک ڈاؤن سے قبل لوگ عید کی خریداری کےلیےامڈ آئے

ویب ڈیسک(چارسدہ)8 مئی کو لاک ڈاؤن سے قبل چارسدہ میں مارکیٹوں ،بازارو ں میں خریداری کیلئے خواتین کا سیلاب امڈ آیا۔خواتین کی کثیر تعداد نے عید کی خریداری کیلئے بازاروں کا رخ کر لیا ،بازاروں میں اور سڑکوں پر رش ہونے سے ٹریفک جام ہونے لگی ۔

مزید پڑھیں:  مردان، رستم میں تجاوزات کیخلاف آپریشن، دکانداروں کو نوٹس جاری

بازاروں میں ایس او پیز کی دھجیاں بکھیر دیں گئیں خواتین کی بڑی تعداد اپنے بچوں کے ہمراہ تیار شدہ ملبوسات، جیولری، ہینڈ بیگ، میک اپ و کاسمیٹکس کا سامان ودیگر اشیاء خرید رہی ہے جبکہ بچے بھی ہاتھ میں پہننے والی گھڑیاں، چشمے، جوتے، ملبوسات و دیگر سامان کی خریداری کرتے ہوئے انتہائی خوش نظر آرہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  بچیوں کی تعلیم نہایت ضروری ہے، والدین خصوصی توجہ دیں، گوھر علی خان