mahmood khan 5

وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان کا اچانک صوبائی دارالحکومت پشاور کے مختلف علاقوں کا دورہ

ویب ڈیسک (پشاور): وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان کا اچانک صوبائی دارالحکومت پشاور کے مختلف علاقوں کا دورہ، وزیر اعلی بغیر سیکیورٹی پروٹوکول یونیورسٹی روڈ، کینٹ، سٹی، جی ٹی روڈ کے علاوہ پبی کا بھی دورہ کیا، کورونا ایس او پیز پرعملدرآمد اور صفائی و ستھرائی کی صورتحال کا جائزہ لیا، وزیر اعلی کا بعض مقامات پر کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کی صورتحال پر عدم اطمینان کا اظہار۔

وزیراعلی نے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو ایس او پیز پر سختی عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی، وزیراعلی کا جی ٹی روڈ کے بعض مقامات پر صفائی کی صورتحال پر بھی عدم اطمینان کا اظہار، ڈپٹی کمشنر پشاور کو وارننگ، صفائی کی صورتحال فوری بہتر بنانے کی ہدایت دی، پبی حدود میں جی ٹی روڈ کے اطراف گندگی اور صفائی کی ناقص صورتحال پر برہمی کا اظہارکیا۔

مزید پڑھیں:  مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ میں تاخیر ،سپیکر خیبرپختونخوا کاالیکشن کمیشن کو خط

متعلقہ ٹی ایم کو وارننگ اور عید سے پہلے پہلے گندگی ٹھکانہ لگانے اور صفائی کی صورتحال کو تسلی بخش بنانے کے لئے ضروری اقدامات کی ہدایت کی، جی ٹی روڈ پر گرین بیلٹ کی مخدوش صورتحال پر این ایچ او متعلقہ ٹی ایم او کو گرین بیلٹ کی بحالی کے لئے فوری اقدامات کی ہدایت۔

وزیر اعلی کا پبی پولیس اسٹیشن کے کا بھی دورہ، وزیر اعلی نے تھانے کا ریکارڈ چیک کیا اور تھانے کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا، وزیر اعلی حوالاتیوں سے ملے اور ان سے پولیس کے رویے کے بارے میں معلومات حاصل کی، تھانے میں صفائی کی ناقص صورتحال پر متعلقہ ایس ایچ او کو وارننگ اور صفائی کی صورتحال بہتر بنانے کی ہدایت کی، تھانے کی حدود میں مال مقدمہ کی گاڑیوں کا صحیح ریکارڈ رکھنے کی ہدایت، وزیراعلی محمود خان نے کہا کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، عوامی خدمات کی فراہمی میں غفلت برتنے والے سرکاری اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، بہتر عوامی خدمات کی فراہمی کے لئے انتظامیہ اپنی کارکردگی بہتر بنائے، کورونا وبا کے پھیلاو کو روکنے کے لئےایس او پیز عملدرآمد نا گزیر ہے، انتظامیہ ان ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنائے، ایس او پیز اور حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا شمالی وزیرستان میں سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر اظہار افسوس