images 1 34

خیبر پختونخوامیں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح میں مزید کمی

ویب ڈیسک (پشاور) صوبہ خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کے پھیلاؤ میں کمی کا سلسلسہ برقرار ہے اور مثبت کیسز کی شرح مزید کم ہوکر6.2فیصد تک آگئی ہے۔

محکمہ صحت کے اعدادوشمار کے مطابق خیبر پختونخوا میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائر س سے مزید 23 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

رپورٹ کیمطابق صوبے میں ایکٹیو کیسز کی تعدادکم ہوکر 7ہزار181 رہ گئی ہے، صوبائی دارالحکومت میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 12 فیصد ہے۔

مزید پڑھیں:  چیئرمین پشاور بورڈ پروفیسر نصر اللہ کی ڈیپوٹیشن ختم ،محکمہ میں رپورٹ نہ کر سکے

رپورٹ کے مطابق گزشتہ 7دنوں کے دوران مردان میں مثبت کورونا کیسز کی شرح 15 فیصد تک آگئی۔

صوبے بھر کے ہسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں بھی نمایاں کمی ہوئی ہے جبکہ صوبائی دارالحکومت کے تین بڑے ہسپتالوں میں کورونا کے مریضوں میں واضح کمی آئی ہے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل رفح پر حملہ سے باز رہے، انتونیو گوتریس

تینوں بڑے ہسپتالوں میں مجموعی طورپرکورونا کے438مریض داخل ہیں جن میں سے44مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

ترجمان ایل آر ایچ کا کہنے کے مطابق لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں کورونا کے 221مریض زیر علاج ہیں جن میں 20وینٹی لیٹرز پرہیں جبکہدوسری جانب ترجمان کے ٹی ایچ کا کہنا ہے کہ خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں کورونا کے 91مریض داخل ہیں 25 مریض بائی پیپ اور وینٹی لیٹرز پر ہیں۔