اسرائیل رفح پر حملہ سے باز رہے، انتونیو گوتریس

ویب ڈیسک: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ایک بار پھر اسرائیل پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ رفح پر حملہ سے باز رہے۔
یاد رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے واضح کیا ہے کہ رفح پر حملہ ہو کر رہے گا چاہے حماس سے یرغمالیوں کے تبادلے کیلئے مذاکرات ہوں یا نہ ہوں۔
اقعام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا کہنا ہے کہ رفح پر فوجی حملہ ہمارے لیے ناقابل برداشت ہو گا۔
ان کا کہنا تھا کہ اس حملے سے ہزاروں شہریوں کی مزید ہلآکتیں ہوں گی اور نقل مکانی کے امکانات بھی بڑھ جائیں گے۔
انتونیو گوتریس نے گزشتہ روز غزہ کے دو اہم ہسپتالوں میں دریافت ہونے والی اجتماعی قبروں کی خبروں پر بھی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  ابراہیم رئیسی مذہبی شخصیت ہونے کیساتھ اسلامی قانون دان بھی تھے